۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
اسلام شناسی کورس

حوزہ/ کشمیر پاکستان بھر میں سلسلہء تبلیغات کا پانچواں دور مکمل ہؤا اور گُزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اسلام شناسی کورس کی اختتامی تقریب جامعہ نقویہ سہنسہ ضلع کوٹلی کشمیر میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب کی صدارت پرنسپل جامعہ نقویہ سید قمر عباس نقوی صاحب نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں علمائے نجف اشرف و قم المقدسہ شریک تھے۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

یاد رہے علماء کی نگرانی میں اسلام شناسی کورس کا چوتھا، جبکہ مجموعی طور پر تبلیغات کا پانچواں دور مکمل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، کشمیر کوٹلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں والدین نے اپنے بچوں کی روحانی تربیت کا احساس کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جوانوں کو شرکت کرائی تقریباً 150 کے قریب ملت کے نوجوان شریک ہوئے، جن میں مڈل اور میٹرک سے لیکر گریجویشن تک کے طلباء شامل تھے۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

تقریب میں ضلع کوٹلی سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر مؤمنین نے شرکت کی اور اہلیان سہنسہ نے بہترین انعقاد پر جامعہ نقویہ خصوصاً علمائے نجف و قم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر علمائے کرام نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام شناسی کی اہمیت اور والدین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پندرہ دنوں میں ملت کے جوانوں نے جو سیکھا ہے اسکو آگے جاری رکھنے میں کردار پر بھی زور دیا گیا۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

تقریب سے جامعہ نقویہ کے فارغ التحصیل علامہ ڈاکٹر بشیر حسین قمی، جنت حسین نقوی قمی اور پرنسپل جامعہ نقویہ نے خطاب کیا۔

اسلام شناسی کورس کے اساتذہ میں، آغا سید کمیل زیدی نجفی، آغا سلیم مہدوی نجفی، آغا سہیل مطہری نجفی، آغا مجاہد حسین دامانی قمی کے علاؤہ کشمیر بھر میں جاری تبلیغات کے معاون و میزبان حافظ سید ذہین علی نجفی نے اپنی گفتگو میں جامعہ نقویہ خصوصاً مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو دینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جو دین ہزاروں سال کی محنت سے ہم تک پہنچا وہ پندرہ دن میں جوانوں کو نہیں سکھایا جا سکتا، سوائے اس کے یہ دن دین سے جوڑنے کا ایک وسیلہ ہے اس گرم ترین موسم میں جن والدین نے اپنے بچوں کو بھیجا مبارک باد کے مستحق ہیں، خصوصاً علماء کرام جو چھٹیوں میں بجائے اپنے گھروں میں آرام کریں وہ درد دین کی بنیاد پر مذہب و ملت کو ترجیح دیتے ہیں ایسے علماء کرام کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب انعامات میں آغا واصف کاظمی، شہنواز کاظمی اور آقائے نواز حسین الحسینی بھی شریک تھے۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

اس موقع پر اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مولانا ذہین نجفی نے کہا کہ کمی کوتاہی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی کام ہوتا ہو جہاں کام نہیں ہوتا وہاں کمی کوتاہی غلطی کا تصور نہیں، لہٰذا خدا کا شکر ہے کہ ہم سب کو یہ توفیق حاصل ہے جس کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

اس موقع پر جوانوں کی دین سے رغبت بڑھانے کے لیے تحائف اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اور حب سابق اس بار بھی بذریعہ قرعہ اندازی ایک جوان کو کربلا معلی کا ٹکٹ دیا گیا اس کے علاوہ جامعہ نقویہ میں طویل المدتی خدمات کے اعتراف میں استاد العلماء آقائے نواز حسین الحسینی صاحب کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔

اس موقع پر آئندہ کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور تبلیغات کا سلسلہ ہو یا غدیر شناسی کے حوالے سے پیغام کو آئندہ مزید بہتر انداز سے عام کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

آخر میں جامعہ نقویہ و اسلام شناسی کورس کے جملہ معاونین کی توفیقات خیر میں اضافے کے لیے دعائیں، مظلومین جہان و پاکستان کے استحکام کی دعا کی گئی۔

اسلام شناسی در حقیقت قرآن و اہلبیت (ع) سے جڑنے کا نام ہے، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .